منعم ظفرخان 15

کرپشن اور تباہی کا کوئی نام ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے، منعم ظفر

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی 25 سالہ نوجوان کے قتل پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ظلم کا نظام ہے، آپ لوگوں کو انصاف نہیں دیتے، لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کو تیار نہیں، وفاقی وزیرِ داخلہ، وزیرِ اعلیٰ بتائیں، کراچی پورے ملک کو چلاتا ہے، یہاں 6 ماہ میں اسٹریٹ کرائمز کی ہزاروں وارداتیں ہو چکیں۔

منعم ظفر نے کہا کہ کرپشن اور تباہی کا کوئی نام ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے، کہیں وزیرِاعلیٰ اور میئر پہنچ جاتے ہیں اور کہیں کوئی بھی نہیں آتا، لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، حکمرانوں کے پروٹوکولز ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔انہوں نے کہا کہ کل وزیرِ داخلہ نے کہا کہ موجودہ سسٹم تباہ ہو گیا ہے،

میں کہتا ہوں یہ سسٹم پہلے ہی تباہ تھا، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم جب ایک دوسریکے خلاف بیانات دیتے ہیں تو اصل میں سچ بول رہے ہوتے ہیں، یہ سارے لوگ فارم 47 کی پیدا وار ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ کراچی میں درخت کاٹے زیادہ، لگائے کم جا رہے ہیں، یہاں پارکوں کی جگہ پر چائنہ کٹنگ کرلی گئی تھی، جماعتِ اسلامی پارکوں کی بحالی کا کام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں