منکی پاکس 15

کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس، سندھ میں تعداد 42 ہوگئی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال سندھ میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ شخص کوگزشتہ روز سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا۔

مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد ایم پاکس کا پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا، جس کی رپورٹ مثبت آنے پر مرض کی تصدیق ہوگئی۔حکام نے کہا کہ متاثرہ مریض کو سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں داخل کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے مجموعی طور پر 42 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 14 کیسز کراچی سے سامنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں