اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آذربائیجان کے قومی دن کے موقع پر اس کی قیادت، پارلیمنٹ، حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات گہرے، تاریخی اور برادرانہ ہیں جو باہمی احترام اور مشترکہ ثقافتی اقدار پر استوار ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے ا پنی آذربائیجانی ہم منصب صاحبہ غفاروا کے نام خصوصی خط میں مبارکباد پیش کی اور ان کی صحتیابی و ملکی ترقی کے لیے دعا۔ انہوں نے گزشتہ دہائیوں میں آذربائیجان کی شاندار ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری سٹریٹجک تعاون اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے میں اہم ہے۔چیئرمین سینیٹ نے آذربائیجان کے برادر عوام کے لیے مسلسل امن اور خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔








