لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور امیر العظیم کے بھائی نور العظیم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیرالعظیم ایک سلجھے ہوئے انسان تھے، سیاست میں بھی عزت و احترام کا دامن انہوں نے کبھی نہیں چھوڑا۔
چودھری پرویزالٰہی نے امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم سے ان کے سسر کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے امیر العظیم اور ڈاکٹر طارق سلیم کے سسر کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔









