کابینہ 26

پہلگام واقعہ سے متعلق بھارتی الزامات بے بنیاد، پروپیگنڈا ہیں،پاکستان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت خطے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اندرونی سیاسی مفادات کیلئے جھوٹا بیانیہ گھڑ رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کے الزامات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد بھارت کے الزامات نئی سازش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے گمراہ نہیں ہو سکتی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت اشتعال انگیز بیانات اور جارحانہ اقدامات سے خطے کا امن متاثر کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارت کو اشتعال انگیزی اور منفی پروپیگنڈے سے باز رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں