نیر بخاری 16

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بالواسطہ ٹیکس بڑھ گیا ہے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بالواسطہ ٹیکس بڑھ گیا ہے۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پٹرولیم لیوی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں، ایف بی آر جائزہ لے کہ تیل کمپنیوں نے کتنا کمایا ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ حکومت قابل ٹیکس طبقات سے ٹیکس وصولی کے عمل کو بہتر بنائے، پورے ملک کو چھوڑیں اسلام آباد کے دکانداروں سے ٹیکس وصولی درست نہیں ہورہی۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کی تجویز پر صوبے دفاع کے لئے اپنے حصے سے بجٹ دے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کو توانائی بچت کے لئے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کے کھلنے اور بند کرنے کا وقت علی الصبح سے سہہ پہر تک کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری معیشت دراصل زراعت سے منسلک ہے اس پر بھرپور توجہ دی جائے، بزرگ کہہ گئے ہیں جس کے گھر دانے اس کے کملے بھی سیانے۔ انہوںنے کہاکہ زراعت پر توجہ دیتے ہوئے کسان دوست پالیسیاں بنائی جانی چاہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن ایک زیرک سیاستدان ہیں، مولانا فضل الرحمان کو محتاط گفتگو کرنی چاہیے ،فوج کی شہادتوں پر تبصرے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے فوجی جوان اور افسران وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کی قربانی دے رہے ہیں، آئین کی کتاب آئین پرست سیاستدانوں کیلئے مقدس ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیکر اقتدار میں نہیں آتی، پیپلز پارٹی کا منشور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،جمہوری نظام تسلسل پیپلز پارٹی کا مرہون منت ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے جمہوری نظام تسلسل کی خاطر ن۔لیگ کو پارلیمان میں حمایت دی ،پیپلز پارٹی پارلیمان میں جمہوری نظام تسلسل کی ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں