اختیار ولی 52

پولنگ اسٹیشن سے دھاندلی کی رپورٹ نہیں آئی، اختیار ولی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی جو بات ہے چاہے وہ پیپلزپارٹی کرے یا تحریک انصاف کرے، میں گزشتہ تقریباً 30 سال سے زائد کے عرصہ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، جہاں پر دھاندلی ہوتی ہے.

دھاندلی کا مارجن اتنا نہیں ہوتا کہ آدھوں آدھ فرق آجائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن سے ابھی تک دھاندلی کی رپورٹ نہیں آئی ہے.

یہ اکثر واویلا کرتے ہیں، تحریک انصاف کے ہمارے ساتھی کہ فارم 47، فارم 47، تومیرے خیال میں ان کے پاس جواپنے فارم45 ہے اس کے حساب سے بھی یہ آدھوں آدھ سے زیادہ کے فرق سے ہار گئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں