ڈاکٹرفاروق ستار 66

پندرہ سالہ جاگیر دارانہ نظام ختم اب کسی غریب سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے،ڈاکٹرفاروق ستار

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)برنس روڈ ٹاون یوسی 26ریلوے کالونی کچی آبادی میں ریلوے حکام کی جانب سے ستر سالہ آبادی پر ہوی مشینری یلغار کر کے غریبوں کے دکان و گھر مسمار کر دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے ریلوے حکام کی جانب سے انکروچمنٹ کے نام پر ظالمانہ ایکشن کیا گیا۔

جس کی مقامی یوسی ذمہ داران نے آواز اٹھائی بلکہ مسلسل اس تمام کارروائی کی تفصیل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی ذمہ داران کو دیتے رہے۔ سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ریلوے کالونی کادورہ کیااور وہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا نا صرف استقبال کیا بلکہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں بھرپور نعرے بازی بھی کی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں ظالمانہ حکومت کا اختتام ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں