جنید اکبر 11

جنید اکبر کی بازیابی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں وزیراعلی ہاس سے اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔درخواست جنید اکبر کے بھتیجے نے محمد انعام یوسفزئی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے، جس میں آئی جی پولیس، سی سی پی او اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ہیں اور انہیں پہلے وزیراعلی ہاس میں حراست میں رکھا گیا، بعدازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ دستیاب معلومات کے مطابق سی سی پی او کی موجودگی میں نامعلوم افراد جنید اکبر کو اٹھا کر لے گئے۔ درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ واقعے کے وقت سی سی پی او موقع پر موجود تھے، لہذا عدالت ان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دیا جائے اور جنید اکبر کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرانے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں