میانوالی(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہیکہ پنجاب میں گرین بس منصوبہ تیزی سے وسعت اختیار کر رہا ہے، مری کے دشوار گزار راستوں پر بھی جدید الیکٹرک بسوں کی کامیاب آزمائش نے منصوبے کی افادیت ثابت کر دی، ہدف ہے کہ اگست کے اختتام تک بسیں تمام اضلاع اور تحصیلوں تک پہنچ جائیں، وہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع میانوالی کے ایک نمائندہ وفد کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس مزید بسوں کے اضافے سے پانچ ہزار بسوں کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا،
انھوں نے والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں اور انہیں غیر محفوظ مقامات پر نہ بھیجیں، حکومت محفوظ سفری سہولیات، گرین بس سروس اور سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید سہولتوں کی فراہمی پر کام کر رہی ہے تاکہ ہر طالب علم بلا خوف اپنی تعلیم جاری رکھ سکے، معیاری تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جو وسائل کی کمی کو پیچھے چھوڑ کر ہر بچے کے لیے ترقی کے یکساں مواقع پیدا کرتی ہے۔









