پاکستان سٹاک مارکیٹ 14

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

کراچی( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 119 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 310 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں