عطا اللہ تارڑ 42

پاکستان سفارتی سطح پر بھی معرکہ حق میں کامیاب، امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا تارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی معرکہ حق لڑا اور کامیاب ہوا، دنیا میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال بعد حقائق واضح ہو گئے، پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں پکڑا، بھارت اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ کلبھوشن پاکستان کی حراست میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، دنیا پاکستانی قیادت کی معترف ہے، دنیا میں سفارتی اور عسکری سطح پر پاکستان کا ایک مقام ہے، معرکہ حق میں نوجوانوں کا کردار قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیانیے کی جنگ میں پاکستانی عوام نے دنیا کو بتایا کہ ہم امن پسند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں