پاکستان سٹاک مارکیٹ 24

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3.22 فیصد کم ہوا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3.22 فیصد کم ہوا۔انڈیکس گزشتہ ہفتے 5519 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 65 ہزار 596 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 6280 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 571 رہی جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 65 ہزار 291 رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 513 ارب روپے کم ہو کر 18389 ارب روپے ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں