طارق فضل چوہدری 26

پاک چین دوستی خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ پاک چین دوستی خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے۔وزارت پارلیمانی امور کے زیر اہتمام پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پرخصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت وزارت پارلیمانی امور کے افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے پرچم کشائی کی اور وزارت کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا۔

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے پرچم کشائی کے وقت سلامی پیش کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے گفتگو کرتے ہوئے پاک چین دوستی کو بے مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا،پاکستان چین سے تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے میں تاریخی کردار ادا کررہے ہیں۔چین پاکستان کا قابلِ اعتماد اور مخلص دوست ہے۔پاک چین اقتصادی تعاون خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

سی پیک دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی روشن مثال ہے۔پاکستان اور چین کے تعلقات نئی معاشی راہیں کھول رہے ہیں۔پاک چین تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔پاکستان اور چین ہر شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔پاک چین دوستی خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی پاکستان کے لیے بھی خوشحالی کا پیغام ہے۔تقریب کے شرکا نیپاک چین دوستی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت باہمی تعاون کو نئی جہت دے رہی ہے۔پاکستان اور چین کی شراکت داری ترقی اور استحکام کی علامت ہے۔ اس موقع پر تقریب کے شرکا نے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں