فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔
مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔ اْنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتی ہوں اندھی تقلید کا شکار نہیں ہونا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہے گا۔
اْنہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کو پتہ ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو بھی ہم نے بھارت سے مقابلہ جیتا تھا اور 10 مئی 2025ء کو بھی ہم نے مقابلہ 0ـ6 سے جیتا ہے۔









