بلاول بھٹو زرداری 19

ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں، بلاول

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا ہے، میرپور ڈویژن میں پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے 27 جولائی کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ووٹ حقِ حاکمیت کا، ووٹ حقِ ملکیت کا، اور ووٹ حقِ روزگار کا ہے‘، انہوں نے کہا کہ 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے میرپور ڈویژن کے تمام نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر کے عوام برابری کے حق کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں