وفاقی وزیر صحت 190

وفاقی وزیر صحت کی ملک میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کردی،ایک بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وزارت صحت سیلاب سے پیدا صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات یقینی بنا رہی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی بیماریوں کی نگرانی شروع کر دی ہے،انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنا رہے ہیں،

بلوچستان میں ملیریا کی وبا سے نمٹنے کے لیے کیڑے مار ادویات فراہم کی جائیں گی،وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان میں ملیریا کے مریضوں کو 100 فیصد مفت علاج اور خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں مچھروں سے بچاو کی جالیاں مفت تقسیم کی جائیں گی،عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کے پی کے میں ملیریا کے مریضوں کو 100 فیصد مفت علاج اور خدمات دی جارہی ہیں۔،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں