محسن نقوی 19

وفاقی وزیر داخلہ کی طالبان کی طرف سے جنوبی وزیرستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔

جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا انتہائی غیر انسانی فعل ہے، شہری آبادی کو نشانہ بنا کر افغان طالبان نے انسانی حقوق کے چارٹر کی دھجیاں اڑائیں، شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں، سکیورٹی فورسز افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں ۔ وزیر داخلہ نے زخمی بچوں و خواتین کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں