وزیر اعظم محمد شہباز شریف 36

وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 تا 25 مئی چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدرشی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے 75 برس مکمل ہونیکی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔دورہ چین میں سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون پر اہم بات چیت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں