محسن نقوی 33

وزیرداخلہ کا دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ڈی ٹی کو خراج تحسین،شہید اہلکار کی قربانی کو خراج عقیدت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن))وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ڈی ٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی نے بروقت جوابی کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے جوانمردی کی اعلی مثال قائم کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید اہلکار نے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جان قربان کرکے مثال قائم کی اور ایسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں