شہباز شریف 43

وزیراعظم سے وفاقی وزیر قومی صحت کی ملاقات ، وزارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی اور وزارت صحت سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر قومی صحت نے وزیراعظم کو شعبہ صحت میں جاری اور آئندہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے شعبہ صحت میں جاری اصلاحات اور پولیو اور ہیپاٹائٹس جیسے دیگر موذی امراض کے خاتمے کے لیے وزارت کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں