شہباز شریف 35

وزیراعظم سے ایران کے سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور امن کوششوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ”ایکس ” پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال اور امن کوششوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اوروزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں