حنیف عباسی 22

وزیر ریلوے کا بارکھان کے علاقے نوشام میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں زبردست خراجِ تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔

وزارت ریلوے سے جاری بیان میں محمد حنیف عباسی نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توسیف احمد بھٹی، نائیک فدا حسین، سپاہی ذاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے وطن کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں