سعید غنی 73

وزیر بلدیات سندھ کی کے یو جے(دستور) کے انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کے یوجے(دستور)کے سالانہ انتخابات میں صدر، سیکرٹری سمیت تمام عہدیدران اور گورننگ باڈی کے ارکان کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26 میں صدر نصراللہ چوہدری ،سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی،نائب صدر اول فاروق سمیع اور دوئم منصور قریشی، جوائنٹ سیکرٹری اول عبدالرحمن اور دوئم اطہرفاروقی ،خازن زین علی اورسیکرٹری اطلاعات اظفر وقاص عباسی کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سعید غنی نے کہاکہ ارکان گورننگ باڈی عبدالقادر منگریو، انعم رزاق ،عارف حبیب، عطاالرحمان ،جنید شاہ خدیجہ راٹھور ،شفقت عزیز بھٹی ،ریحان حیدراور صلاح الدین عباسی کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔امید کرتا ہوں کہ کامیاب تمام عہدیداران و ارکان گورننگ باڈی اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، ایک صاف و شفاف صحافت کو پروان چڑھانے اور اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں