زکریا 19

وائٹ ہاوس کی نئی پریس سیکریٹری پانچ ہی روز بعد فارغ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)وائٹ ہاوس میں نئی مقرر ہونے والی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کو صرف پانچ روز بعد فارغ کر دیا گیا۔امریکی اخبار کے مطابق حالیہ پریس بریفنگ میں کیٹی زکریا کو میڈیا کے تند سوالوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جن سے وہ اچھی طرح نمٹ نہیں پائی تھیں۔

صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ کیٹی زکریا کو اپنی ملازمت پر ایک بار پھر غور کرنا چاہیے۔کیٹی زکریا نے اس بریفنگ کے بعد کہا تھا کہ نوکری کے لیے طلب کیے جانے سے اب تک صرف 6 دن گزرے ہیں اور انہوں نے میڈیا کا سامنا پہلی مرتبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں