قطری وزارت خارجہ 11

خلیجی ملکوں پر حملوں کا ایرانی فیصلہ غلط تخمینوں پر مبنی تھا، قطر

دوحہ(رپورٹنگ آن لائن)قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے خلاف حملوں کا ایرانی فیصلہ غلط اور مایوس کن تخمینوں پر مبنی ہے۔خلیج کی سلامتی، ایران کے ساتھ تعلقات اور خلیجی ممالک کے درمیان ہماہنگی کا احاطہ کرنے والے بیانات میں، قطری وزیراعظم کے مشیر اور وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے خلیجی ملکوں کے خلاف حملے کرنے کے ایرانی فیصلے کو غلط اور مایوس کن تخمینوں پر مبنی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو تمام فریقوں کے خدشات کا ازالہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے خطے کے لیے ایک نئے سکیورٹی نظام کی ضرورت پر زور دیا۔جہاں تک دوحہ میں امریکی اڈے کا تعلق ہے قطری وزارت خارجہ نے وضاحت کی کہ اسے ایران پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر اور مختلف سطحوں پر خلیجی ہم آہنگی کے جاری رہنے کی تصدیق کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں