مولانا فضل الرحمن 19

مولانا فضل الرحمان کا جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) جمعیت علمائے اسلام آباد (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر العظیم مرحوم کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اللہ کریم مرحوم کی تمام خدمات و عبادات قبول فرمائے۔

انہوںنے کہاکہ مرحوم کی ہمہ جہت خدمات قابل قدر ہیں۔انہوںنے کہاکہ اہل خانہ ،جماعت اسلامی قیادت اور کارکنان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ اللہ کریم اہل خانہ اور متعلقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں