رانا ثناللہ 167

موجودہ حکومت اومی کرون جیسا موذی رخ اختیار کر چکی اس کا علاج خاتمہ ضروری ہے، رانا ثناءاللہ خان

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثنا للہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے لیے اومی کرون جیسا موذی رخ اختیار کر چکی ہے اس کا علاج خاتمہ ضروری ہے معیشت وینٹیلیٹر پر پہنچ چکی ٹیکسٹا ئل انڈسٹری تبا ہی کے دہانے پہنچ گئی سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سلیکٹڈ عوام کو گرمیوں میں بارش سردیوں میں دھوپ کے لیے دعاﺅں کی تلقین کر نے لگا آٹا چینی بحران کے بعد اب کھا دوں کا شدید بحران آ گیا ملک کو پتھر کے دور میں دھکیلا جا رہا ہے

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نیازی کی حکومت موذی مر ض اومی کرون جیسا رخ اختیار کر چکی ہے فوری طور پر اس کا علاج اور خاتمہ ضروری ہے ملک کی انڈسٹری تباہ ہو چکی ہے اور معیشت وینٹیلیٹر پر آئی ایم ایف کے سا تھ ہو نے والے معا ہدوں نے ملک کو پتھر کے دور میں دھکیلنا شروع کر دیا

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں انڈسٹری کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گرمیوں مین بجلی کی لوڈ شیڈنگ سلیکٹڈ نیازی کے پاس بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کو ئی منصو بہ نہیں وہ عوام کو سردیوں میں دھوپ نکلنے اور گرمیوں میں بارش برسنے کے دعائیں کر نے کی تلقین کر تے ہیں ا نہوں نے کہا کہ کسا نوں کو ہر طرف سے لوٹا جا رہا ہے پہلے آٹا چینی کا شدید بحران آیا اور اب کھادوں کے شدید بحران نے کسا نوں کو پریشان اور مشکل میں ڈال دیا کرپٹ حکومت دونوں ہا تھوں سے ملک کی عوام اور کسا نوں کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں