شہباز شریف اور حمزہ شہباز 148

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور کی بینکنگ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کر دی۔

عبوری ضمانت کی معیاد ختم پر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے وکیل نےعدالت کو آگاہ کیا کہ شہباز شریف تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جن دفعات کے تحت چالان جمع کرایا گیا کیا ان کے تحت سماعت کا اختیار ہے۔ بینکنگ کورٹ نے آئندہ سماعت پر وکلا کو عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں