منی لانڈرنگ مقدمہ 252

منی لانڈرنگ مقدمہ،شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف چالان تیار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمے میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف چالان تیار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام 11 کل ہفتہ کو عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔

ایف آئی اے نے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔ شہباز شریف خاندان کے چند ملازمین سمیت 17 سے زائد افراد کو چالان میں نامزد کیا گیا ہے۔

شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ خیال رہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں