شہبازگل کا الزام 136

مقصود چپڑاسی مرا نہیں قتل کیا گیا ہے، شہبازگل کا الزام

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مقصود چپڑاسی، ڈاکٹر رضوان اور نوید یہ تینوں لوگ شریفوں کے منی لانڈرنگ کے اہم کردار تھے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ تینوں کو ہارٹ اٹیک ہوا، دو ہلاک کر دئیے گئے اور نوید زندگی موت کے درمیان لٹک رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ تمام لوگوں کو خاص قسم کے کیمیکل ان کے کھانے میں دے کر یہ ہارٹ اٹیک کروائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں