اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ معرکہ پاکستان کی قومی و دفاعی تاریخ کا روشن اور درخشاں باب ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاک افواج کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی نے ثابت کیا کہ پاکستان ایک خوددار، متحد اور پرعزم قوم ہے جو اپنی آزادی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتی۔ انھوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب دشمن نے شہری آبادی اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھی تاہم افواجِ پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور متعدد جنگی طیارے مار گرائے۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دور اندیش عسکری حکمتِ عملی نے اس کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا مقف مثر انداز میں اجاگر کیا جس کے نتیجے میں بھارت کا جھوٹا بیانیہ اور پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب ہوا اور وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دفاعی حکمتِ عملی کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ 7 سے 10 مئی تک جاری رہنے والے اس معرکے میں پاک افواج نے جدید جنگی حکمتِ عملی، اعلی تربیت اور غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ صدی کی سب سے بڑی فضائی جھڑپ تھی جس میں 100 سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے جدید ترین جنگی طیاروں اور دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کے ساتھ ساتھ بھارتی طیاروں کو مار گرایا جبکہ اپنے کسی بھی طیارے کے نقصان کے بغیر اپنی برتری ثابت کی جو عسکری تاریخ میں ایک نمایاں مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے معرکہ حق کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور بہادر سپوتوں کی شہادتیں قومی طاقت اور استقامت کا سرچشمہ ہیں اور قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ معرکے کے دوران پارلیمان، ملکی سیاسی قیادت اور پوری قوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا جس سے دشمن کے عزائم ناکام ہوئے، افواجِ پاکستان نے ہر محاذ پر جرت اور پیشہ وارانہ مہارت سے دفاع وطن کو یقینی بنایا۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ اور پیشہ وارانہ کردار ادا کرتے ہوئے دشمن کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اور قومی مقف کو عالمی سطح پر مضبوط کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق ہماری افواج کی جرت، پیشہ وارانہ مہارت اور قومی عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے اور پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں متحد ہو کر اپنے وطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔






