خواجہ آصف 26

معرکہ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابل تردید ثبوت ہے،وزیر دفاع

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابل تردید ثبوت ہے،معرکہ حق سے واضح ہوا کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہوگا،ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کی جوابی صلاحیت دشمن کے تصور سے بھی زیادہ تیز اور مربوط ہے۔

ایک وڈیو پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ معرکہ حق کی عظیم فتح نے بھارت کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی اتحاد کا واضح اور دوٹوک پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق صرف ایک یادگار واقعہ نہیں بلکہ ایک واضح لکیر ہے جو ہمیشہ کے لیے کھینچ دی گئی ہے۔معرکہ حق سے واضح ہوا کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہوگا، ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کی جوابی صلاحیت دشمن کے تصور سے بھی زیادہ تیز اور مربوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص کی طرح پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے،پاکستانی نوجوانوں کا شعور اور اعتماد ہماری اصل طاقت ہے، وہ جانتے ہیں کہ ملک کا دفاع کیسے کرنا ہے۔پاکستانی پرعزم اور پراعتماد نوجوان قیادت کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر اللہ کی مدد کو دیکھا ،محسوس کیا اور اس کی کامیابی نیقوم کا سر فخر سے بلند کیا۔معرکہ حق ہمارے لیے ایک ایسی داستان ہے جو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو سنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں