فی تولہ سونا 15

مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کیساتھ 4 ہزار 380 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں