جعفرخان مندوخیل 17

مستونگ ،دہشت گردوں کے حملے میں سیشن جج ، گن مین کی شہادت قابل مذمت ہے ،جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مستونگ میں قومی شاہراہ پر فائرنگ کے واقعے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور انکے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دہشتگردانہ حملے میں جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور ایک اور شخص شدید زخمی بھی ہوا۔ گورنر نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کریں اور ان کی جلد از جلد گرفتاری اور قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

گورنر مندوخیل نے شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں