منشیات فروش 183

محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈنارکوٹیکس کنٹرول لاہور نے نشتر کالونی کے علاقے میں کارروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈنارکوٹیکس کنٹرول لاہور نے نشتر کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں شراب برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صائمہ سعیدکے احکامات اورڈائریکٹر شاہد گیلانی کی ہدایات پر انسپکٹر سید قمر حسن زیدی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران نشتر کالونی کے علاقے یوحناآبادکے میں کارروائی کر کے موت کے سوداگرتابش مسیح کو گرفتار کر لیا،

اور اس کے قبضے سے 60لیٹر شراب برآمد کر لی ہے ملزم کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے ۔ایکسائز انسپکٹر سید قمر حسن زیدی نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری رہے گا اورسیکرٹری صائمہ سعید کے احکامات پر شہرسے منشیات فروشوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں