بیرسٹر سیف 17

محسن نقوی کی نئے صوبوں سے متعلق رائے قابلِ توجہ ہے، بیرسٹر سیف

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ محسن نقوی کی نئے صوبوں سے متعلق رائے قابلِ توجہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی ڈھانچہ عوامی مسائل کے مؤثر حل میں ناکام ثابت ہو رہا ہے، ملک میں مزید انتظامی صوبے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجاویز دینا کافی نہیں، محسن نقوی کو نئے صوبوں کے قیام کے لئے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں، اختیارات اس وقت بیوروکریسی کے چند مخصوص حلقوں تک محدود ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملک کے انتظامی نظام میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں، نئے صوبوں کے قیام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، مضبوط بلدیاتی نظام بھی عوامی مسائل کے فوری حل کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں