محسن نقوی 44

محسن نقوی کی ایرانی سفیر سے ملاقات، مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات پر گفتگو

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات پر گفتگو کی گئی، کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی و مذاکراتی حل پر زور دیا گیا۔

فریقین کے درمیان ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے حالیہ دورہ ایران سے متعلق آگاہ کیا، ایرانی سفیر نے کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، پاک ایران برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان ایران، امریکا تنازع کا مذاکراتی حل چاہتا ہے، تنازع کا دیرپا حل خطے کے امن و استحکام کا ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں