فیصل کریم کنڈی 64

لوگ ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ آپ ان کی کمائی سے اسلام آباد پر چڑھائی کریں، گورنر کے پی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ آپ ان کی کمائی سے اسلام آباد پر چڑھائی کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی میں امن و امان کی صورتِ حال پر بھرپور توجہ دینی ہو گی، خیبر پختون خوا کے تاجر اور عوام نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے ریسکیو کی گاڑیاں سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیں، ریسکیو کی گاڑیاں استعمال کرنے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاراچنار، ڈی آئی خان اور بنوں سمیت مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں