سہیل آفریدی 16

لانگ مارچ کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں ،ان تک رسائی ہے،سہیل آفریدی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے۔

ایک انٹرویو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کی لانگ مارچ کو وہ خود لیڈ کریں گے، یہ ون ڈے ایونٹ نہیں ہوگا، اسلام آباد آکر واپس نہیں جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ لانگ مارچ کا اعلان پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا ہے جبکہ علیمہ خان بھی تحریک میں ساتھ ہوں گی۔

انہوں نے لانگ مارچ کا مقصد واضح کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے، رہائی آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔ لانگ مارچ کے لیے ڈیڑھ ماہ بعد کی تاریخ دینے کے سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ موسم اور تیاری کے لیے مناسب وقت ملنے کی وجہ سے 27 ستمبر کی تاریخ دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں