راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی ہے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چینی وزیر اعظم کی ملاقات عظیم عوامی ہال میں پروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی۔
دستیاب تفصیلات کے مطابق اس موقع پر چین کے وزیراعظم نے گرمجوشی سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مصافحہ کیا،چین کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مابین تبادلہ خیال بھی ہوا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیراعظم محمدشہباز شریف کے ہمراہ دورہ چین پر موجود ہیں۔









