فریڈرکسن 44

فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر رہے ، ڈنمارک

کوپن ہیگن (رپورٹنگ آن لائن)ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست جمہوری اصولوں پر قائم ہوتی ہے، تو ڈنمارک اس کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کرتا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق میٹے فریڈرکسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر رہے۔ ہم اس کے کافی عرصے سے حامی ہیں۔

یہ وہی ہے جو ہم چاہتے ہیں۔ لیکن ہمیں یقین دہانی کرنی ہو گی کہ یہ ایک جمہوری ریاست ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں