طارق فضل چوہدری 8

طارق فضل چوہدری کا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کوخراجِ عقیدت

اسلا آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کی بصیرت، سیاسی تدبر، اصول پسندی اور انتھک جدوجہد کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کو آزاد وطن پاکستان نصیب ہوا۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم جدوجہد اور لازوال قیادت پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔قائداعظم کا دیا ہوا ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا سنہری اصول آج بھی پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔قائداعظم کا خواب ایک ایسا پاکستان تھا جہاں تمام شہریوں کو بلاامتیاز مساوی حقوق حاصل ہوں،عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینا قائداعظم کے تصورِ پاکستان کا بنیادی جزو تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں قائداعظم کے افکار و نظریات پر کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کرنا ہوگی۔قومی یکجہتی، معاشی استحکام، تعلیم اور ترقی کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر مزید آگے بڑھائیں گے۔اللہ تعالی قائداعظم محمد علی جناح کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں