کراچی (رپورٹنگ آن لائن) غیر یقینی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے باعث عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی بڑی کمی سے 4342 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4801 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 53 سینٹ کی کمی سے 63 ڈالر 92 سینٹ ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 253 روپے کمی سے 6871 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 217 روپے کمی سے 5890








