آصف علی زرداری 7

صدرِ کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید، نشانِ حیدر کی 61 ویں برسی پر شاندار خراجِ عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید، نشانِ حیدر کی 61 ویں برسی پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے1965 کی جنگ میں مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے امر کر دیا،میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی عظیم قربانی وطن کی مٹی کے تقدس اور ملکی دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کی روشن مثال ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی لازوال قربانی اور بے مثال شجاعت پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا، ہمارے شہداء آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کی ہمیشہ قدر اور ان کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں