عبدالعلیم خان 7

قائداعظم کے اصول پاکستان کی بقا اور خودمختاری کے ضامن ہیں،علیم خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اور استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان کی قیادت، عزم اور اصول ہی اس ملک کی مضبوط بنیاد ہیں۔

قائداعظم نے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ذریعے منتشر قوم کو ایک نئی سمت اور شناخت عطا کی۔اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے زور دیا کہ قائداعظم کی دیانت، امانت اور اصول پسندی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔

ان کے افکار و فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط، خوشحال اور خودمختار ریاست بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ملکی ترقی اور استحکام کے لیے یکسوئی اور باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں