سرفراز بگٹی 11

علیحدگی پسند بیانیے سے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم ناکام ہونگے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ سے خصوصی نشست ہوئی، پروگرام میں پاکستان بھر کے 21 سٹیشنز سے 6,150 سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں دہشت گردی، فتنہ الہندوستان، ریاست مخالف پروپیگنڈا، افغانستان، سوشل میڈیا اور گورننس پر اظہارِ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بچوں سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور دیگر دہشت گرد عناصر تشدد کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق، بالخصوص لاپتہ افراد کے عنوانات کو ریاست مخالف بیانیے اور دہشت گردی کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف حکومت بلوچستان اور سکیورٹی فورسز مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہی ہیں۔

سرفراز بگئی نے کہا کہ افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو اپنے عالمی وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، مقبول بیانیہ ہمیشہ حق کا بیانیہ نہیں ہوتا، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہی حق کا ساتھ دینا ہے، بلوچستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے، بلوچ عوام کی ترقی، خوشحالی اور بقا پاکستان کی مضبوطی میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں