فی تولہ سونا 13

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 685 روپے اضافے سے 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 77 روپے بڑھ کر 6 ہزار 903 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر بڑھ کر 4349 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں