سرفراز نواز 4

کرکٹ میں جوئے اور سٹے بازی کیخلاف بولنے پر قتل کی دھمکیاں ملیں، سرفراز نواز

لندن (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ جوئے اور سٹے بازی کے خلاف بولنے پر انہیں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔

خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لندن میں نیشنل کرائم ایجنسی کو سٹے بازی اور جوئے کے ثبوت بھی پیش کیے۔سرفراز نواز نے بتایا کہ وہ اپنی نئی کتاب میں جوئے اور سٹے بازی سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔سابق فاسٹ بولر نے کھیلوں میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف اپنے مقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان عناصر کے خلاف تنہا کھڑے رہے جو اپنے مفادات کے لیے کھیلوں کو خاموشی سے اپنے طریقے سے چلاتے رہے۔

78 سالہ سرفراز نواز پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 177 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بہترین بولنگ 86 رنز کے عوض 9 وکٹیں رہی۔انہوں نے ٹیسٹ میں 1,045 رنز بھی بنائے، جن میں چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ون ڈے انٹرنیشنل میں سرفراز نواز نے 45 میچز کھیلے اور 63 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ان کا بہترین بولنگ اسپیل 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں