لندن (رپورٹنگ آن لائن)انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بین اسٹوکس کے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی راہ میں ای سی بی سے این او سی در کار ہوگا ۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بین اسٹوکس پی ایس ایل کا اگلا سیزن کھیلنے کے خواہش مند ہیں، انہوں نے پی ایس ایل اور ایم ایل سی فرنچائزز سے رابطے کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بین اسٹوکس کو پی ایس ایل سمیت دیگر لیگز کرکٹ کھیلنے کے لیے ای سی بی سے این او سی درکار ہوگی۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی بی بین اسٹوکس کو این او سی دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے، سابق کپتان کو این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود بین اسٹوکس کو لیگز کرکٹ کھیلنے کیلئے ای سی بی کی کلیئرنس درکار ہوگی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی بی رولز کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ میں رجسٹرڈ کھلاڑیوں کو لیگز کرکٹ کے لیے این او سی درکار ہوتا ہے۔ لہذا ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں ہونے کی وجہ سے بین سٹوکس کو لیگز کرکٹ کے لیے این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔









